ابنا: ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق رات تین بجے خروٹ آباد کے علاقے میں پولیس،ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ خروٹ آباد میں موجود ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں دو مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔پولیس نے سرچ آپریشن مکمل کرکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔
.......
/169